پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) رہنما بابر اعوان نے کہا ہے کہ فاشسٹ حکومت نے سابق وزیر انسانی حقوق کو گرفتار کیا ہے۔
اسلام آباد کے تھانہ کوہسار کے باہر میڈیا سے گفتگو میں بابر اعوان نے کہا کہ شیریں مزاری کو دراصل گرفتار نہیں اغواء کیا گیا ہے، جس پر اعلیٰ عدلیہ نوٹس لے۔
انہوں نے کہا کہ شیری مزاری کی گرفتاری کوئی بڑی بات نہیں، ہمیں قانونی طریقے سے گرفتاری پر کوئی اعتراض نہیں۔
بابر اعوان نے مزید کہا کہ حکومت شیریں مزاری کو گرفتار کرکے لانگ مارچ نہیں روک سکتی، قانوناً پولیس کو ایک سے دوسرے صوبے جانے پر اجازت درکار ہوتی ہے۔
اُن کا کہنا تھا کہ اسلام آباد صوبہ پنجاب کا حصہ نہیں ہے، ڈی سی پولیس کو دوسرے صوبے میں جاکر گرفتاری کی اجازت دیتا ہے، پولیس تھانہ خالہ جی کا گھر نہیں۔