پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی رہنما شیریں مزاری کو گرفتار کرلیا گیا، شیریں مزاری کو گرفتار کرنے کی فوٹیج جیو نیوز نے حاصل کرلی۔
فوٹیج میں خواتین پولیس اہلکاروں کو شیریں مزاری کو گرفتار کرتے دیکھا جا سکتا ہے، خواتین پولیس اہلکاروں نے شیریں مزاری کو گاڑی سے باہر آنے کا کہا شیریں مزاری نے گرفتار ہونے میں مزاحمت کی۔
پی ٹی آئی رہنما نے خواتین پولیس اہلکاروں سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ اپنا فون آپ کو کسی صورت نہیں دوں گی، خواتین پولیس اہلکاروں نے زبردستی شیریں مزاری کو گاڑی سے نکالا۔
ذرائع کے مطابق زمین پر قبضے کے کیس میں اینٹی کرپشن پنجاب کی ٹیم نے شیریں مزاری کو گرفتار کیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اینٹی کرپشن پنجاب کی ٹیم انہیں گرفتار کرنے اسلام آباد پہنچی تھی۔
اسلام آباد پولیس نے بھی اینٹی کرپشن ڈپارٹمنٹ پنجاب کی جانب سے شیری مزاری کی گرفتاری کی تصدیق کی ہے۔