ملتان(سٹاف رپورٹر) سیکرٹری زراعت پنجاب محمد محمود نے محمد نواز شریف زرعی یونیورسٹی ملتان کا دورہ کیا۔ وائس چانسلرپروفیسر ڈاکٹر آصف علی نے سیکرٹری زراعت کو جامعہ میں آمد پر خوش آمدیدکہااس موقع پرمحمد محمود نے کہا کہ زراعت حکومت پنجاب کی ترجیحات میں سرفہرست ہے۔ اس لیے حکومت اہم فصلوں خاص طور پر کپاس، گندم اور دھان کی پیداوار میں اضافہ کیلئے موثر منصوبہ بندی کررہی ہے۔ وائس چانسلر نے کہاکہ محمد نواز شریف زرعی یونیورسٹی ملتان زراعت کے شعبہ میں ترقی کے لئے کلیدی کر دار ادا کرے گی ۔