• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شیریں مزاری کی گرفتاری کے خلاف اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست دائر

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)  کی رہنما شیریں مزاری کی گرفتاری کے خلاف اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست دائر کردی گئی۔

درخواست شیریں مزاری کی بیٹی ایمان مزاری کی جانب سے دائر کی گئی، ایمان مزاری کی جانب سے بطور پیٹشنر درخواست دائر کی گئی۔

درخواست چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ کو بھجوا دی گئی، چیف جسٹس درخواست پر آج ہی سماعت کرنے کا فیصلہ کریں گے۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کی انسٹیٹیوشن برانچ کا عملہ چھٹی کے بعد دوبارہ ہائی کورٹ پہنچ گیا تھا۔

واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی رہنما شیریں مزاری کو گرفتار کرلیا گیا۔

ذرائع کے مطابق زمین پر قبضے کے کیس میں اینٹی کرپشن پنجاب کی ٹیم نے شیریں مزاری کو گرفتار کیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اینٹی کرپشن پنجاب کی ٹیم انہیں گرفتار کرنے اسلام آباد پہنچی تھی۔

اسلام آباد پولیس نے بھی اینٹی کرپشن ڈپارٹمنٹ پنجاب کی جانب سے شیری مزاری کی گرفتاری کی تصدیق کی ہے۔

قومی خبریں سے مزید