پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی رہنما ڈاکٹر شیریں مزاری کو گرفتار کرنے سے متعلق اسلام آباد پولیس کا موقف سامنے آگیا۔
ترجمان پولیس کا کہنا ہے کہ شیریں مزاری کو قانون کے مطابق اسلام آباد کی خواتین پولیس اہلکاروں نے گرفتار کیا۔
ترجمان پولیس کا کہنا ہے کہ شیریں مزاری سے کسی قسم کی بدسلوکی کی خبریں بے بنیاد ہیں۔
ترجمان اسلام آباد پولیس کا کہنا ہے کہ خواتین پولیس آفیسرز نے محکمہ اینٹی کرپشن کی درخواست پر شیریں مزاری کو گرفتار کیا۔
واضح رہے کہ تحریک انصاف کی رہنما شیریں مزاری کو زمین پر قبضے کے کیس میں اینٹی کرپشن پنجاب کی ٹیم نے گرفتار کیا تھا۔