• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران خان ایک انتہائی پولارائزڈ انسان ہیں: احسن اقبال

فائل فوٹو
فائل فوٹو

وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ عمران خان ایک انتہائی پولارائزڈ انسان ہیں، ان سے کسی مفاہمت کی توقع نہیں۔

احسن اقبال نے اپنے انٹرویو میں کہا کہ شہباز شریف نے بطورِ قائد حزب اختلاف پہلی تقریر میں چارٹر آف اکانومی کی پیشکش کی، اگر چارٹر آف اکانومی ہوجاتا تو اس کا سب سے زیادہ فائدہ پی ٹی آئی حکومت کو ہوتا۔

اُنہوں نے کہا کہ عمران خان نے چارٹر آف معیشت کو یہ کہہ کر مسترد کیا کہ ان سے این آر او مانگا جارہا ہے، کشمیر پر بھارت نے یکطرفہ قدم اٹھایا تو ہم نے کہا عمران خان قومی قیادت کو بٹھا کر متفقہ پیغام دیں۔

وفاقی وزیر نے یہ بھی کہا کہ عمران خان کشمیر پر بھی پولارائزڈ رہے، اگر کوئی ادارہ اپنے آئینی دائرہ کار کے اندر رہ کر اپنا کام کرے تو اسے ویلکم کرنا چاہیے۔

احسن اقبال نے کہا کہ جس ملک کے پاس ایٹمی طاقت ہو وہ غلام نہیں ہوتا، عمران نیازی قوم کے اعتماد اور وقار کو مجروح کررہے ہیں۔

اُنہوں نے مزید کہا کہ اگر ہم نے آئین پر ملک نہ چلایا تو اگلے 25 سال بھی گزشتہ 75 برسوں کی طرح ضائع ہوجائیں گے۔

قومی خبریں سے مزید