امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ عدم اعتماد لانے سے قبل شہباز شریف سے کہا تھا کہ یہ کام نہ کریں، آپ عمران خان کو سیاسی شہید بنا رہے ہیں۔
اسلام آباد میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اِس وقت آصف زرداری، شہباز شریف، مولانا فضل الرحمٰن اور نوازشریف وزیراعظم ہیں، اگر ایک گاڑی کے چار ڈرائیور ہوں گے تو گاڑی کیسے چلے گی؟
دوران خطاب امیر جماعت اسلامی پاکستان نے حکومت سے آئندہ بجٹ سود سے پاک بنانے کا مطالبہ کیا۔