• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹائیگر شروف پاکستانی بچے سے ملنے کے خواہشمند، بچے کا بیان بھی سامنے آ گیا

فائل فوٹو
فائل فوٹو

بالی ووڈ اداکار و معروف ڈانسر ٹائیگر شروف کی جانب سے کمسن پاکستانی بریک ڈانسر سے ملنے کی خواہش کے اظہار کے بعد اب اُس بچے کا بھی بیان سامنے آگیا ہے۔

سوشل میڈیا کی سرحدیں نہیں ہوتی، اس بات کا ثبوت 10 سالہ پاکستانی بچے سبحان سہیل کی حالیہ وائرل ویڈیو ہے۔

بلوچستان کے علاقے تربت سے تعلق رکھنے والا 10 سالہ بریک ڈانسر سہیل سبحان، ان دنوں سوشل میڈیا پر چھایا ہوا ہے۔

تربت سے تعلق رکھنے والے اس بچے کو اسکول یونیفارم میں بریک ڈانس کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔

سبحان سہیل نے اپنی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ ’وہ بڑا ہو کر ٹائیگر شروف جیسا بننا چاہتا ہے، اس کو ڈانس کا خیال ٹائیگر کی ویڈیو دیکھ کر ہی آیا تھا۔‘

یہ ویڈیو جب ٹائیگر شروف تک پہنچی تو انہوں نے بھی سوشل میڈیا پر اپنا ردِ عمل دیا۔

انہوں نے ٹوئٹ کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ ’وہ اس بچے سے کسی دن ملاقات کریں گے۔‘

ٹائیگر شروف کے ردعمل کے بعد، اب بچے کا بیان بھی سامنے آگیا ہے جس میں بچے نے عرب نیوز پاکستان کو دیے گئے ویڈیو بیان میں کہا کہ ’وہ ٹائیگر شروف کے ملنے کی خواہش پر بہت خوش ہیں کیونکہ وہ بھی اداکار سے ملنا چاہتے ہیں۔‘

سہیل سبحان نے اداکار سے اپنی محبت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ’آئی لوو یو ٹائیگر شروف۔‘

انٹرٹینمنٹ سے مزید