• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انجمن معذوران زیارت کے زیر اہتمام ریلی

کوئٹہ(سٹی ڈیسک)انجمن معذوران ضلع زیارت کے زیر اہتمام احتجاجی ریلی نکالی گئی اس موقع پر مقررین نے کہا کہ  گزشتہ سولہ سال کےدوران ضلع زیارت میں تمام محکموں کی چھان بین کی جائے اور معذوروں کے کوٹے پر تعینات تندرست افراد کو فوری طور پر فارغ کیا جائے موجودہ دور حکومت میں میڈیکل فنڈزسکالر شپ زکواۃ وظائف بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی رقم فوری طور پر معذوروں کو دی جائے انہوں نے کہا کہ معذوروں کیلئےمختص رقم ضلعی حکومت کی بجائے تنظیم کی وساطت سے خرچ کیا جائے تا کہ حق داروں تک پہنچ سکے ۔
تازہ ترین