• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وہ صرف اس کا خواب ہی دیکھ سکتے ہیں، انوپم کھیر

بالی ووڈ کے معروف و سینئر اداکار انوپم کھیر جہاں فلموں میں سنجیدہ اور مزاحیہ اداکاری کے لیے مشہور ہیں وہیں وہ روز مرہ کی زندگی میں سوشل میڈیا پر اپنے پرستاروں کو دلچسپ ویڈیوز اور تصاویر شیئر کرکے ان سے منسلک رہتے ہیں۔ 

بھارتی اداکار نے لاس اینجلس میں مقیم ایک بار ٹینڈر (ساقی) کے ساتھ اپنی گفتگو پر مبنی ایک ویڈیو شیئر کی ہے، جس کا ہیر اسٹائل منفرد قسم کا تھا، جس میں کھوپڑی کے درمیانی حصے کے علاوہ باقی جگہوں پر بال نہیں تھے۔

ایک اسٹور میں ہونے والی اس گفتگو کے دوران انوپم کھیر نے ہاتھ ملاتے ہوئے جب اس سے حوالے سے معلومات کیں تو اس نے بتایا کہ بالوں کو اس انداز میں بڑھانے میں 12 برس لگے۔ 

اس موقع پر انوپم کھیر نے مزاحیہ انداز میں کہا کہ انہیں اس ملاقات سے بڑی خوشی ہوئی اور امید ہے کہ ایک دن ان کے بالوں کا انداز بھی اس قسم کا ہوجائے گا۔ انوپم کھیر نے اپنے مخصوص انداز میں کہا، کچھ بھی ہوسکتا ہے۔ 

انہوں نے اس شخص کے ہیئر اسٹائل کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ وہ صرف اسکا خواب ہی دیکھ سکتے ہیں۔

یاد رہے کہ انوپم کھیر خود کو بنا بالوں والا (گنجا) اور خوبصورت کہتے ہیں۔ 

انٹرٹینمنٹ سے مزید