• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یوکرینی صدر کی مختلف ملکوں سے مزید ہتھیار بھیجنے کی اپیل

یوکرین کے صدر ولادی میر زیلنسکی نے ڈیووس اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مختلف ممالک سے یوکرین کی مدد کیلئے مزید ہتھیار بھیجنے کی اپیل کی۔

خبر ایجنسی کے مطابق یوکرین کےصدر ولادیمیر زیلنسکی نے ڈیووس اجلاس سے ویڈیو لنک پر خطاب کرتے ہوئے ماسکو کے خلاف زیادہ سے زیادہ پابندیاں لگانے کا بھی مطالبہ کیا۔ 

انہوں نے کہا کہ روس کے ساتھ کسی قسم کی تجارت نہیں کی جانی چاہیے۔ روسی حملے کے وقت اگر ضروریات کا 100 فیصد مل جاتا تو ہزاروں جانیں بچائی جاسکتی تھیں۔ 

یوکرین کے صدر نے مزید کہا کہ رواں ماہ ایک فوجی بیس پر روسی حملے میں 87 افراد ہلاک ہوئے۔ یوکرین آزادی اور اس کی جدوجہد کی بہت بڑی قیمت ادا کررہا ہے۔ 

بین الاقوامی خبریں سے مزید