• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سابق برطانوی رکن پارلیمنٹ عمران خان کو جنسی چھیڑ چھاڑ پر 18 ماہ کی سزا

برطانیہ کے سابق کنزر ویٹیو رکن پارلیمنٹ عمران احمدخان کو 18 ماہ جیل کی سزا سنا دی گئی ہے۔ سابق رکن پارلیمنٹ پر جنسی چھیڑ چھاڑ کاجرم گزشتہ ماہ ثابت ہوا تھا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق 15 سالہ لڑکے سے چھیڑ چھاڑ کا واقعہ جنوری 2008 میں پیش آیا تھا۔ جج جسٹس جیریمی بیکر نے کہا کہ میں یہ بات قبول نہیں کرتا کہ عمران خان نے جو کچھ کیا، اس پر انہیں کوئی پچھتاوا ہے۔ لگتا ہے کہ انہیں صرف اپنے 14 برس قبل اقدام پر پریشانی ہے۔ 

جج سدک کراؤن کورٹ کا کہنا تھا کہ متاثرہ شخص مسٹر خان کے اقدام کے سبب ’نفسیاتی طور پر شدید پریشان‘ ہے۔ 

میڈیا رپورٹ کے مطابق متاثرہ شخص کی عمر اب 29 برس ہے۔ رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ جیوری نے فیصلے تک پہنچنے میں پانچ گھنٹے لگائے تھے۔

عمران خان نے رواں برس کے آغاز میں اپنے خلاف فیصلے پر اپیل بھی دائر کی تھی۔ 

میڈیا رپورٹ کے مطابق کنزرویٹیو پارٹی نے عمران احمد خان کو پارٹی سے نکال دیا تھا۔ وہ 2019 کے الیکشن میں ویک فیلڈ سے رکن پارلیمنٹ منتخب ہوئے تھے۔ انہوں نے 2019 کے الیکشن میں یہ نشت 3,358 ووٹوں کی اکثریت سے جیتی تھی۔ 

میڈیا رپورٹ کے مطابق عمران احمد خان کے مستعفی ہونے کے سبب ویک فیلڈ میں ضمنی پارلیمانی انتخاب 23 جون کو ہوگا۔ 

بین الاقوامی خبریں سے مزید