• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تبادلوں سے قبل سکول انفارمیشن سسٹم میں معلومات اپ ڈیٹ کرنے کی ہدایت

ملتان (سٹاف رپورٹر )تبادلوں سے قبل سکول انفارمیشن سسٹم میں معلومات اپ ڈیٹ کرنے کی ہدایت کردی گئی ہے، اس سلسلے میں جاری مراسلے میں کہاگیاہے کہ سسٹم میں اپ لوڈ کی گئی معلومات کی درستی کا سلسلہ جاری ہے تمام سی ا ی اوز ایجوکیشن کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ تبادلوں کے نئے رائونڈ سے قبل سسٹم میں لوڈ کئے گئے ڈیٹا کو اپ ڈیٹ کردیا جائے سسٹم میں تمام خالی پوسٹوں کو ظاہر کیا جائے ، اگر کوئی ٹیچر کسی سیٹ پر کام کررہا ہے تو اس کو ظاہر کیا جائے اور اس کو کسی دوسرے ٹیچر کےلئے خالی ظاہر نہ کی جائے ، کوئی عارضی اٹیچمنٹ نہیں ہونا چاہئے، ایس این ای کی منظور شدہ سٹیوں کو بھی ظاہر کیا جائے، ای ایس ٹی اور ایس ایس ٹی،کے کیسوں کی درستی اور ریٹائرڈہونےٹیچرز کا ریکار ڈ بھی اپ ڈیٹ کیا جائے، جن افراد کی ریٹارئرڈ منٹ قریب ہے ان کی فہرست بھی اپ ڈیٹ کی جائے ، یہ تمام ٹاسک 31 مئی کی شام تک ہرصورت میں مکمل کئے جائیں تبادلوں کے نئے رائونڈ کا اعلان جلد متوقع ہے ۔
ملتان سے مزید