• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خواتین یونیورسٹی میں گڈگورننس اور لیڈرشپ پر سیمینار

ملتان (سٹاف رپورٹر)خواتین یونیورسٹی میں اعلیٰ تعلیمی اداروں میں گڈگورننس اور لیڈرشپ کے حوالے سیمینار کا اہتمام کیاگیا ۔تقریب کی میزبان وائس چانسلر ڈاکٹر عظمیٰ قریشی کا کہنا تھا کہ ایسے سیمینار فیکلٹی ممبران کےلئے مشعل راہ ہیں ان کو ایک لیڈر کی حیثیت سے کام کرنے کے لئے نئی آئیڈیاز ملے ہیں جن کواپنے فرائض کی ادائیگی میں استعمال میں لاسکتی ہیں ،مہمان خصوصی وائس چانسلرگورنمنٹ صادق کالج ویمن یونیورسٹی بہاولپورپروفیسر ڈاکٹر صائقہ امتیازنے کہاایک ماہر تعلیم کا کسی ادارے یا شعبے کا سربراہ بننا ایک مشکل فیصلہ ہوتا ہے اس کو انتظامی معاملات میں بہت کٹھن فیصلے کرنے ہوتے ہیں جو ایک بطور استاد وہ نہیں کرسکتا،تاہم ایک لیڈر کی حیثیت سے انکے فیصلوں کی اہمیت ایک عام ایڈمنسٹریٹر سے زیادہ ہوتی ہے۔
ملتان سے مزید