سابق وزیر داخلہ اور عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ ملک انتشار، خلفشار اور تشویشناک حالات سے گزر رہا ہے۔
اسلام آباد سے جاری ویڈیو بیان میں شیخ رشید نے کہا کہ 24 گھنٹے بعد پاکستان سامراجی طاقتوں، منی لانڈررز کیخلاف عمران کی کال پر تحریک چلانے جارہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ لال حویلی پر 2، 3 بار حملے کیے گئے، 6 افراد کو پکڑا گیا ہے، کوئی بات نہیں، لال حویلی ہمارا پولیٹیکل آفس ہے۔
سابق وزیر داخلہ نے مزید کہا کہ ہمارے عزیز، رشتہ داروں کے گھروں پر بھی مردانہ پولیس سیڑھیاں لگاکر داخل ہوئی ہے۔
اُن کا کہنا تھا کہ پولیس ہمارے ایسے گھروں میں بھی گئی، جن کا سیاست سے کوئی تعلق نہیں، دراصل ملک معاشی اور انتظامی طور پر تباہ ہو رہا ہے۔