• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بورڈ آف ریونیو کا شیخوپورہ میں سرکاری واجبات کی وصولی پر تشویش کا اظہار

شیخوپورہ(نمائندہ جنگ سے)بورڈ آف ریونیو پنجاب نے تحصیل شیخوپورہ میں سرکاری واجبات کی وصولی رفتار پر سخت تشویش کا اظہار کیا ہے جس کے بعد ضلع حکومت نے محکمہ مال کے حکام کو ہدایت جاری کی ہے کہ سرکاری واجبات جن میں آبیانہ اور زرعی انکم ٹیکس شامل ہے کے نئے اور پرانے واجبات کی وصولی کے کام کو تیز کیا جائے رواں مالی سال کے ساڑھے دس ماہ کے دوران تحصیل شیخوپورہ میں آبیانہ اور زرعی انکم ٹیکس کی وصولی کے ہدف کا صرف 22فیصد حصہ پورا ہوسکا ہے جس پر بورڈآف ریونیو کے ممبر ٹیکسز کی طرف سے سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اس تحصیل کے افسروں کی کارکردگی کو مایوس کن قرار دیا ہے ۔
تازہ ترین