وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کا کہنا ہے کہ راستوں کی بندش سے شہریوں کی مشکلات کا پورا احساس ہے، ملکی مفادات کو سامنے رکھ کر عوام کے جان و مال کے تحفظ کیلئے اقدامات کیے ہیں۔
ایک بیان میں حمزہ شہباز نے کہا کہ بڑے قومی مقصد کے حصول کیلئے ایسی تکلیف کوئی حیثیت نہیں رکھتی، عمران خان اور ان کے حواری وطن کی بنیادوں کو کھوکھلا کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان کا گھناؤنا چہرہ عوام کے سامنے بے نقاب ہو چکا، یہ شخص اقتدار کے لئے کسی بھی حد تک جانے کو تیار ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ دھرنا سیاست یا مارچ سے پاکستان کو آگے نہیں لے جایا جا سکتا۔
حمزہ شہباز نے کہا کہ قوم کو تقسیم کرنے کی سازش عمرانی سیاست کے تابوت میں آخری کیل ثابت ہوگی۔