سربراہ ق لیگ چوہدری شجاعت حسین کی جانب سے ملکی موجودہ صورتحال کے پیشِ نظر عدلیہ اور فوج کو مل کر مسائل کا مستقل حل نکالنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔
چوہدری شجاعت حسین نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ملک کے موجودہ حالات پہلے کبھی نہیں دیکھے، سیاسی جماعتیں جس طرف جا رہی ہیں، افراتفری بڑھےگی۔
چوہدری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ پاکستان کے معاشی حالات انتہائی سنگین ہوگئے ہیں، آمدورفت کا نظام مکمل طور پر مفلوج ہے، ایمبولینس تک کوراستہ میسر نہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ عالمی سطح پر پاکستان کی صورتحال کو غور سے دیکھاجا رہا ہے۔
چوہدری شجاعت حسین نے حکومت سے اپیل کی ہے کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن کی تاریخ دوبارہ نہ دہرائی جائے، پولیس شیلنگ بند کرے۔