کراچی کے علاقے ملیر شاہ ٹاؤن میں رینجرز نے کارروائی کر کے 4 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔
ترجمان کے مطابق ملزمان کا تعلق ڈکیتی اور اسٹریٹ کرائم میں ملوث گروپ سے ہے، گرفتار ملزمان میں گروہ کا سرغنہ بھی شامل ہے۔
گرفتار ملزمان سے 2 موبائل فونز اور نقدی برآمد ہوئی ہے، ملزم رضوان اسٹیل مل سے لوہا اور پیتل چوری کرنے میں بھی ملوث ہے۔