• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور: ٹیکسی ڈرائیور کے قتل اور لاش جلانے کا مقدمہ خواجہ سراء اور ساتھی کیخلاف درج

— فائل فوٹو
— فائل فوٹو

پشاور کے علاقے ارمڑ میں ٹیکسی ڈرائیور کے قتل کے خلاف خواجہ سراء اور ساتھی کے خلاف ایف آئی آر درج کر لی گئی۔

پولیس کے مطابق  مقتول ٹیکسی ڈرائیور کے بیٹے نے ملزمان پر قتل اور لاش جلانے کا الزام لگایا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ قتل کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی ہے، دونوں مفرور ملزمان کو تلاش کیا جا رہا ہے۔

اس حوالے سے درج کی گئی ایف آئی آر کے مطابق خواجہ سراء نےصوابی سے ٹیکسی لی اور ارمڑ پہنچ کر ٹیکسی ڈرائیور کو قتل کر دیا۔

قومی خبریں سے مزید