وزیر اعظم شہباز شریف نے بھارتی عدالت سے کشمیری حریت رہنما یاسین ملک کی سزا پر ردعمل دیا ہے۔
ایک بیان میں شہباز شریف نے کہا کہ آج کے دن بھارتی جمہوریت اور انصاف کے نظام کا سیاہ ترین دن ہے۔
انہوں نے کہا کہ بھارت یاسین ملک کو قید کرسکتا ہے لیکن اُن کے آزادی کے تصور کو کبھی قید نہیں کرسکتا ہے۔
وزیراعظم نے مزید کہا کہ بہادر آزادی پسند کی عمر قید کی سزا کشمیریوں کے حق خودارادیت کو نئی تحریک دے گی۔