• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سراج الحق کا یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک سے ٹیلیفونک رابطہ

امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک سے ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے۔

دوران گفتگو سراج الحق نے بھارتی کٹھ پتلی عدالت سے یاسین ملک کی عمر قید کی سزا کی مذمت کی اور کہا کہ فیصلہ ظالمانہ، جابرانہ ہے، جس سے کشمیریوں کے حوصلے پست نہیں ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت پاکستان سزاختم کرانے کے لیے تمام کوششیں بروئے کار لائے، عالمی اداروں اور انسانی حقوق کی تنظیموں سے رابطہ کیا جائے۔

امیر جماعت اسلامی نے مزید کہا کہ یاسین ملک کے اہلخانہ کو ان سے ملنے کی فوری اجازت دی جائے۔

اُن کا کہنا تھا کہ کشمیری رہنما پر قید کے دوران مصیبتوں کے پہاڑ توڑے گئے، ہم کشمیر کی تحریک آزادی میں ان کے ساتھ کھڑے ہیں۔

سراج الحق نے یہ بھی کہا کہ نریندر مودی کی فاشسٹ حکومت نے پورے کشمیر کو جیل میں تبدیل کر دیا، کشمیری رہنماؤں اور نوجوانوں کو جیلوں میں شہید کیا جارہا ہے۔

قومی خبریں سے مزید