حکومت نے امن و امان کی صورتحال کے پیش نظر اسلام آباد میں فوج کو طلب کرلیا۔
جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق فوج آئین کے آرٹیکل 245 کے تحت طلب کی گئی ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق ریڈ زون میں امن و امان کی صورتحال کے پیش نظر فوج طلب کی گئی ہے۔ فوج ریڈ زون میں موجود سرکاری عمارتوں کا تحفظ کرے گی۔
قبل ازیں اسلام آباد میں ڈی چوک پر پی ٹی آئی کارکنان اور پولیس اہلکار آمنے سامنے آگئے، جس کے باعث ڈی چوک میدان جنگ بن گیا۔
رپورٹس کے مطابق شیلنگ کے بعد سیکورٹی اہلکاروں نے ڈی چوک پر گرفتاریاں شروع کردی ہیں، چند کارکنان کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔
پولیس کی شیلنگ اور گرفتاریوں کے بعد پی ٹی آئی کے کارکن ڈی چوک سے پیچھے ہٹنا شروع ہوگئے ہیں۔