• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حریت پسند رہنما یٰسین ملک کو عمر قید سزا کیخلاف جاپان میں کشمیری یکجہتی فورم سمیت سیاسی جماعتوں کا احتجاج

ٹوکیو(عرفان صدیقی)مقبوضہ کشمیر کے حریت پسند رہنما یٰسین ملک کو بھارتی عدالت کی جانب سے عمر قید کی سزا سنائے جانے کے خلاف جاپان میں معروف کشمیری تنظیم کشمیری یکجہتی فورم سمیت مسلم لیگ ن ، پیپلز پارٹی اور دیگر جماعتوں نے شدید احتجاج کیا ہے ، اس حوالے سے کشمیر یکجہتی فورم کے صدر شاہد مجید ایڈوکیٹ اور جنرل سیکریٹری مرزا خلیل بیگ نے کہا ہے کہ بھارت نے یسین ملک کو یکطرفہ عدالتی کاروائی کے بعد جو سزا سنائی ہے اس سے بھارت کا مکروہ چہرہ عالمی برادری کے سامنے بے نقاب ہوگیا ہے ،اس سزا سے کشمیر میں جاری تحریک آزادی میں مزید تیزی آئے گی۔

دنیا بھر سے سے مزید