لاہور (نمائندہ جنگ)چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ امیر بھٹی نے تحریک انصاف کے سنیٹر اعجاز چوہدری اور کارکنوں کی بازیابی کی درخواست سی سی پی او کے بیان کے بعد نمٹا دی۔ عدالت نے سی سی پی او کو ہدایت کی کہ پولیس جسے بھی پکڑ رہی ہے انڈر ٹیکنگ لیکر چھوڑ دے،امید کرتا ہوں جو لوگ جارہے ہیں پرامن جائینگے، اس ملک کیلئے پرامن رہیں ،ڈنڈے سوٹوں والی بات غلط ہے، سی سی پی او لاہور نے عدالت کو آگاہ کیا کہ سنیٹر اعجاز چوہدری کو ذاتی ضمانت پر چھوڑ دیا گیاہے۔