• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لانگ مارچ: شنیرا کا شیل کیچ کرنیوالے PTI کارکن کو قومی ٹیم میں شامل کرنے کا مشورہ

اسکرین گریب
اسکرین گریب

سابق کرکٹر وسیم اکرم کی اہلیہ شنیرا نے پاکستان تحریک انصاف کے لانگ مارچ میں پولیس کے فائر کیے گئے ایک شیل کا شاندار کیچ پکڑنے والے نوجوان کو قومی ٹیم میں شامل کرنے کا مشورہ دے دیا۔

شنیرا اکرم نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر پی ٹی آئی کے نوجوان کارکن کی ویڈیو شیئر کی۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ پولیس کی جانب سے شیلنگ کی جارہی ہے تو اسی دوران ایک نوجوان کارکن اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کرتے ہوئے شیل کا زبردست کیچ پکڑ لیتا ہے۔

شنیرا نے ویڈیو دیکھ کر نوجوان پی ٹی آئی کارکن کے شاندار کیچ کی تعریف کی۔

اُنہوں نے مشورہ دیا کہ ’اس نوجوان لڑکے کو ڈھونڈ کر قومی کرکٹ ٹیم میں شامل کرنے کی ضرورت ہے۔‘

دوسری جانب سوشل میڈیا پر بھی نوجوان کے کیچ کے خوب چرچے ہورہے ہیں اور زیادہ تر صارفین نے اس کیچ کو رواں سال کا بہترین کیچ قرار دیا۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید