• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ترک سیکیورٹی فورسز نے داعش کے نئے سربراہ ابوالحسن القریشی کو گرفتار کرلیا، امریکی میڈیا

امریکی میڈیا کی ایک رپورٹ میں ترک حکام کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ سیکیورٹی فورسز نے استنبول میں حالیہ سرچ آپریشن میں داعش کے نئے سربراہ ابوالحسن القریشی کو گرفتارکرلیا ہے۔ 

فروری میں شام میں امریکی آپریشن میں داعش کے سابق سربراہ کی ہلاکت کے بعد ابوالحسن القریشی کو نیا سربراہ بنایا گیا تھا۔

رپورٹ میں ترک حکام کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ ترکی کی انسداد دہشت گردی کی پولیس اور انٹیلی جنس ایجنٹوں نے ایک شخص کو حراست میں لیا ہے اور معاملے کی حساسیت کی وجہ سے ترک حکام نے گرفتار شخص کی شناخت ظاہر نہیں کی ہے۔

ایک ترک نیوز ویب سائٹ نے گرفتار شخص کی شناخت ابو الحسن القریشی کے نام سے کی ہے۔ 

امریکی میڈیا آزادانہ طور پر گرفتار شخص کی شناخت کی تصدیق نہیں کر سکا ہے۔ تاہم ترک حکام کے مطابق ترک صدر کو گرفتاری سے متعلق اطلاع دے دی گئی ہے، جس کا اعلان وہ آنے والے دنوں میں کریں گے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید