• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راجہ مظفر کی بھارتی روشن خیال طبقے سے یاسین ملک کو انصاف دلانے کیلئے کردار ادا کرنے کی اپیل

ساؤتھ ایشیا ڈیموکریسی واچ کے بورڈ ڈائریکٹر راجہ مظفر نے بھارت میں موجود سیکولر روشن خیال اور ترقی پسند سیاسی تنظیموں، سماجی شخصیات اور انصاف پسند میڈیا سے یاسین ملک کو انصاف دلانے میں کردار ادا کرنے کی اپیل کردی۔ 

خیال رہے کہ بھارتی عدالت نے یکطرفہ ٹرائل کے بعد جموں و کشمیر لبریشن فرنٹ (جے کے ایل ایف) کے سربراہ اور حریت رہنما یاسین ملک کو عمر قید کی سزا سنادی تھی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں راجہ مظفر نے کہا کہ یاسین ملک کشمیر کی آزادی کا مطالبہ کرنے والوں کا ویسا ہی لیڈر ہے جیسے مہاتما گاندھی ہیں۔ 

ساؤتھ ایشیا ڈیموکریسی واچ کے بورڈ ڈائریکٹر نے کہا کہ یاسین ملک کو کسی نتھورام گوڈسے کی نفرت کا نشانہ نہ بننے دیں۔

راجہ مظفر نے کہا کہ یاسین ملک اور ان کی تحریک سے بی جے پی کی حکومت یاسین ملک سے اس لیے خوفزدہ ہے کہ جموں کشمیر کو مذہبی مسئلہ نہیں سمجھتا، وہ کشمیر کی مکمل آزادی کے لیے پُرامن جدوجہد اور بات چیت پر یقین رکھتا ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید