• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب یونیورسٹی میں دو طلبا تنظیموں میں تصادم، 5 زخمی

پنجاب یونیورسٹی الیکٹریکل ڈپارٹمنٹ میں دو طلبا گروپوں میں جھگڑے کے نتیجے میں پانچ طلبا زخمی ہو گئے، جنہیں جناح اسپتال منتقل کردیا گیا۔

پنجاب یونیورسٹی انتظامیہ کے مطابق الیکٹریکل ڈپارٹمنٹ میں دو طلبا گروپوں میں جھگڑے کے نتیجے میں 5طلبا زخمی ہو گئے۔

جھگڑےکی وجوہات فوری طور پر معلوم نہیں ہو سکیں، دونوں طلبا گروپوں نے ہاتھوں میں ڈنڈے اور پتھر اٹھا رکھے تھے جبکہ گولی کی آواز بھی سنی گئی ،تاہم یونیورسٹی کی سیکیورٹی موقع پر موجود تھی اس لیےحالات کنٹرول میں آگئے، جھگڑےکی اطلاع ملنے پر پولیس بھی موقع پر پہنچ گئی۔

یورنیورسٹی انتظامیہ کے مطابق ایک طلبا تنظیم نے یاسین ملک کے حق میں ریلی نکالنا تھی جس کی انہوں نے باقاعدہ اجازت لی تھی، دونوں طلبا تنظیموں کے ارکان اولڈ کیمپس سے بس کے ذریعےنیو کیمپس پہنچے، بس میں دونوں تنظیموں کےممبران میں بحث مباحثہ ہوتا رہا، طلبا نیو کیمپس پہنچے تو دونوں تنظیموں کےدرمیان جھگڑا ہوگیا۔

قومی خبریں سے مزید