• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حماد اظہر کا ٹوئٹر اور ای میل اکاؤنٹ ہیک

فائل فوٹو
فائل فوٹو

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما حماد اظہر کا  ٹوئٹر اور ای میل اکاؤنٹ ہیک ہوگیا۔

پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری نے اپنے تصدیق شدہ ٹوئٹر اکاؤنٹ پر حماد اظہر کے اکاؤنٹس ہیک ہونے کی اطلاع دی۔

فواد چوہدری نے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ ’حماد اظہر کا ٹوئٹر اکاؤنٹ اور ای میل ہیک کرلیا گیا ہے لہٰذا اس اکاؤنٹ کی بحالی تک ان اکاؤنٹس کو نظر انداز کر دیں۔‘

واضح رہے کہ پی ٹی آئی کے لانگ مارچ کے دوران حماد اظہر آنسو گیس کا شیل لگنے سے زخمی ہوگئے تھے۔

حماد اظہر کا کہنا تھا کہ پولیس موجودہ حکومت کے کہنے پر جبر پر اتر آئی اور آنسو گیس شیلنگ کے دوران مجھے نشانہ بنایا گیا۔

قومی خبریں سے مزید