• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بہاولپور: قبرستان سے 12 سالہ گمشدہ لڑکے کی لاش برآمد

— فائل فوٹو
— فائل فوٹو

بہاولپور میں گوٹھ مہرو کے قبرستان سے 12 سال کے گمشدہ لڑکے کی لاش پولیس نے برآمد کر لی۔

پولیس کے مطابق لڑکا 3 روز پہلے دکان سے چیز لینے گیا تھا اور پھر گھر نہیں لوٹا تھا، والد نے متوفی بیٹے سے زیادتی کا شک ظاہر کیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ اس کیس میں میڈیکل کرایا جائے گا۔

دوسری جانب سرگودھا کے نواحی گاؤں 126 شمالی میں شوہر نے مبینہ طور پر جوان بیوی کو تیزاب پلا دیا۔

پولیس کے مطابق متاثرہ لڑکی کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ تیزاب پلانے کے الزام میں ملزم شوہر کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مزید تحقیقات جاری ہیں۔

قومی خبریں سے مزید