آپریشن غضب للحق کے تحت افغان طالبان اور فتنہ الخوارج کے خلاف پاک فوج کی جوابی کارروائیاں جاری ہیں۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق پاک فوج نے ارندو اور کرم سیکٹر میں کارروائی کے دوران اہم پوسٹوں اور مراکز کو تباہ کر دیا۔
سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ حملوں اور جوابی کارروائیوں میں افغان طالبان پوسٹیں چھوڑ کر فرار ہو گئے۔
پاک افواج دہشت گردوں کے ٹھکانوں اور فوجی تنصیبات کو نشانہ بنا رہی ہیں۔