• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
فائل فوٹو
فائل فوٹو

اسلام آباد ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی کی گرفتاریوں کے خلاف درخواست نمٹا دی، چیف جسٹس اطہر من اللّٰہ نے ریمارکس دیئے کہ کسی کو اُس کے قانونی حق سے محروم نہیں رکھا جاسکتا۔

چیف جسٹس اطہر من اللّٰہ نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں گرفتاریوں کے خلاف پی ٹی آئی کی درخواست پر سماعت کی اور استفسار کیا کہ کیا یہ درخواست غیرموثر نہیں ہوگئی؟

درخواست گزار وکیل بابر اعوان نے عدالت کو بتایا کہ درخواست غیر موثر ہوگئی ہے لیکن ہمارے بہت سارے لوگوں کو ٹارچر کیا گیا،عمر ایوب کو ٹارچر کیا گیا، 30 زخم ظاہر ہیں۔

وکیل بابراعوان نے مزید کہا کہ اس ملک میں ہرکسی کو احتجاج کا حق ہے، مدعی اور گواہ صرف تھانہ ہے، ہم چاہتے ہیں متاثرہ فرد تھانے جائے تو قانون کے مطابق کارروائی کریں۔

عدالت نے ریمارکس دیئے کہ اگرکوئی ڈی چوک پرتھا کوئی غیرقانونی کام کررہا تھا تو یہ ایگزیکٹو کا کام ہے۔

قومی خبریں سے مزید