• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹورنٹو، رائفل کے ساتھ گھومنے والا شخص پولیس کے ہاتھوں ہلاک

فوٹو بشکریہ ٹوئٹر
فوٹو بشکریہ ٹوئٹر

ٹورنٹو پولیس نے اسکول کے قریب رائفل لے کر گھومنے والے شخص کو فائرنگ کر کے ہلاک کر دیا۔

واقعے کے فوراً بعد علاقے میں طلبہ کے لیے ایمرجنسی لاک ڈاؤن نافذ کر دیا گیا۔

پولیس کو دوپہر ایک بجے اطلاع ملی کہ ایک نوجوان اسکاربورو پورٹ یونین کے علاقے میں اسلحہ لے کر گھوم رہا ہے۔

عینی شاہدین نے مقامی میڈیا کو بتایا کہ انہوں نے تین مرتبہ گولیاں چلنے کی آوازیں سنیں جس کے بعد پولیس اہلکار زخمی کو طبی امداد دینے کی کوشش کرنے لگے۔

پولیس چیف جیمز ریمر نے میڈیا کو بتایا کہ یہ صرف ایک واقعہ ہے جس کا تعلق کسی دوسرے واقعے سے نہیں ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ شہریوں کی سلامتی کو مزید کوئی خطرہ نہیں ہے لیکن پولیس علاقے میں گشت بڑھا دے گی۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق کینیڈین پولیس نے یہ کارروائی اس لیے کی کیونکہ صرف دو روز قبل ہی امریکی ریاست ٹیکساس کے ایک اسکول میں مسلح شخص نے فائرنگ کرکے 19 بچوں اور دو اساتذہ کو قتل کردیا تھا۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید