پاکستان تحریک انصاف پنجاب کے صدر اور سابق وفاقی وزیر شفقت محمود نے کہا ہے کہ ہم اپنے کارکنان کو تنہا نہیں چھوڑیں گے۔
لاہور میں شفقت محمود کی زیر صدارت وکلاء کا اجلاس ہوا، اس موقع پر سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ پی ٹی آئی اپنے کارکنوں کو تنہا نہیں چھوڑے گی۔
انہوں نے کہا کہ قتل اور تشدد میں ملوث پولیس اہلکاروں کے خلاف سخت قانونی چارہ جوئی کریں گے۔
شفقت محمود نے مزید کہا کہ انتقام کا نشانہ بنانے والے پولیس اہلکاروں کو انصاف کے کٹہرے میں کھڑا کریں گے۔
اُن کا کہنا تھا کہ پنجاب پولیس کی بربریت اور سفاکیت کی ماضی میں مثال نہیں ملتی، سپریم کورٹ کے حکم کے باوجود رہا کرنے کے بجائے پولیس نے ورکرز پر تشدد کیا۔