• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قومی کرکٹر عثمان قادر کے ہاں تیسری بیٹی کی پیدائش

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا

مایہ ناز لیگ اسپنر مرحوم عبدالقادر کے صاحبزادے اور قومی کرکٹر عثمان قادر کے ہاں تیسری بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے۔

عثمان قادر نے اپنی ننھی پری کی پیدائش کی اطلاع اپنے سوشل میڈیا پیغام کے ذریعے دی جس میں اُنہوں نے اپنی بیٹی کی جھلک بھی شیئر کی۔

تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ عثمان قادر نے اپنی ننھی پری کو گود میں لیا ہوا ہے اور محبت بھری نظروں سے بیٹی کو دیکھ رہے ہیں جبکہ بیٹی کا چہرہ ایموجی سے چھپایا ہوا ہے۔

اُنہوں نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ ’اللہ نے ہمیں اپنی تیسری رحمت سے نوازا ہے، الحمداللہ! اب میری ملکہ کے ساتھ 3 شہزادیاں ہیں۔‘

عثمان قادر نے اس خوشخبری کے ساتھ  مداحوں سے دعاؤں کی درخواست بھی کی۔

ٹوئٹر صارفین کی جانب سے عثمان قادر اور اہلیہ کو مبارکباد دینے کا سلسلہ جاری ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ برس جنوری میں عثمان قادر کے ہاں دوسری بیٹی کی پیدائش ہوئی تھی۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید