گوادر (نامہ نگار) گوادرمیں بجلی کی عدم فراہمی پر علاقہ مکینوں نے احتجاج کرتے ہوئے روڈ بلاک کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق میر لعل بخش وارڈ کے مکینوں نے اپنے علاقے میں ٹرانسفارمر کی خرابی،اس کی عدم مرمت اور گزشتہ کئی دنوں سے بجلی کی عدم فراہمی کے خلاف شہدائے جیونی چوک پر ٹائر جلا کر رکاوٹیں کھڑی کر کے مین روڈ بلاک کر دی جس سے ٹرانسپورٹ کی روانی معطل رہی، احتجاجی مظاہرین نے اپنے علاقے میں بجلی کی عدم دستیابی پر شدید احتجاج کرتے ہوئے کیسکو کے خلاف نعرہ لگائے۔