گوجرانوالہ (نمائندہ جنگ) سول ہسپتال میں زیرعلاج 4ماہ کی بچی جاںبحق ہو گئی‘ ورثاء نے ہسپتال میں احتجاج کیا۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر حالات کو کنٹرول کر لیا ۔ نوشہرہ روڈ کا رہائشی شمائل احمد اپنی 4ماہ کی بیٹی ابہیا کو بیمار ہونے کی وجہ سے ہسپتال لیکر آیا جہاں اس کی بیٹی کو پرچی بنوانے کے بعد بچہ وارڈ میں داخل کر لیا گیا۔ 3سے 4گھنٹوں کے بعد بچی کی موت ہو گئی جس پر بچی کا باپ اور ورثاء سراپا احتجاج بن گئے۔انہوں نے الزام عائد کیا کہ ڈاکٹر کی غفلت سے بچی ہلاک ہوئی ہے۔ہسپتال انتظامیہ نے کہا کہ بچی کی حالت تشویشناک تھی طبی امداد دی گئی مگر وہ جانبر نہ ہوسکی۔ غفلت نہیں کی۔