• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیپال میں لاپتہ ہونے والے نجی ایئرلائن کا طیارہ 43 سال پرانا تھا جو پوکھرا ایئرپورٹ سے پرواز کے 16 منٹ بعد نیپال کے شہر شیکھا پر 12835 فٹ کی بلندی پر 267 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے سفر کر رہا تھا کہ طیارے کا کنٹرول ٹاور سے رابطہ منقطع ہو گیا۔

ایوی ایشن ذرائع کے مطابق ڈی ہیولینڈ کینیڈا DHC-6-300 ٹوئن اوٹر طیارے کی رجسٹریشن 9N-AET اور سیریل نمبر 619 ہے، اس نے اپنی پہلی پرواز اپریل 1979 میں کی تھی۔

اس حساب سے طیارہ 43 سال پرانا تھا، طیارے کو نیپال کی نجی ایئرلائن تارا ایئر چلا رہی تھی۔

طیارے کے ممکنہ طور پر سطح سمندر سے 13 ہزار فٹ بلند پہاڑی سے ٹکرانے کا شبہ کیا جا رہا ہے۔

طیارے میں 13 نیپالی شہری، 4 بھارتی، 2 جرمن اور پائلٹ سمیت 3 افراد پر مشتمل عملہ موجود تھا۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید