• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ترکی، فن لینڈ اور سوئیڈن کی نیٹو میں شمولیت کیخلاف، سخت مؤقف بھی آگیا

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

فن لینڈ اور سوئیڈن کی نیٹو اتحاد میں شمولیت کے معاملے پر ترکی کا سخت مؤقف سامنے آگیا۔ 

ترک صدر رجب طیب اردوان نے دونوں ممالک کی نیٹو اتحاد میں شمولیت کی مخالفت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشتگردی کی حمایت کرنیوالے ممالک کو نیٹو میں شامل نہیں ہونے دیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ سوئیڈن اور فن لینڈ کے وفود سے ہونے والی بات چیت توقعات کے مطابق نہیں رہی۔

رجب طیب اردوان نے کہا کہ دہشتگردی کی حمایت کرنیوالے ممالک کی نیٹو میں شمولیت پر ہاں نہیں کہہ سکتے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید