پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان نے پارٹی کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کو اہم ٹاسک سونپ دیا۔
پی ٹی آئی ذرائع کا کہنا ہے کہ شاہ محمود قریشی پنجاب کے سیاسی معاملات اور ضمنی انتخاب کی حکمت عملی تیار کریں گے۔
ذرائع نے بتایا کہ شاہ محمود قریشی آج عثمان بزدار اور عمر سرفراز چیمہ سے ملاقات کریں گے۔
ذرائع کا کہنا تھا کہ شاہ محمود قریشی نے کل لاہور میں پارٹی کا اجلاس طلب کرلیا، اجلاس میں پارٹی کی سینئر لیڈر شپ شریک ہوگی۔
شاہ محمود قریشی ضمنی الیکشن میں پارٹی امیدواروں کی انتخابی مہم کا بھی لائحہ عمل تیار کریں گے۔