• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوئی سرکاری وفد اسرائیلی صدر سے نہیں ملا، احسن اقبال

وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ پاکستان کے کسی سرکاری یا نیم سرکاری وفد نے اسرائیلی صدر سے ملاقات نہیں کی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر پی ٹی آئی رہنما کی ٹوئٹ پر جواب دیتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ اس وفد کے شرکاء پاکستانی نژاد امریکی شہری تھے، جو اپنی وضاحت کرچکے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ حکومت پاکستان کی پالیسی واضح ہے کہ وہ ریاست اسرائیل کو تسلیم نہیں کرتی۔

وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ ہماری تمام تر ہمدردیاں اپنے فلسطینی بھائیوں اور بہنوں کے ساتھ ہیں۔

اس سے قبل پاکستان علماء کونسل کے چیئرمین علامہ طاہر اشرفی نے اسرائیلی صدر سے ملاقات کے معاملے پر تحقیقات کا مطالبہ کیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ جو افراد بھی پاکستان کے پاسپورٹ پر اسرائیل گئے ہیں، جانے والوں اور اجازت دینے والوں کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے۔

قومی خبریں سے مزید