• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ارسا معاہدے کے مطابق سندھ کو پانی نہیں دے رہا، شرجیل میمن

فائل فوٹو
فائل فوٹو

وزیر اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن کا کہنا ہے کہ ارسا معاہدے کے مطابق سندھ کو پانی کا حصہ دینے میں ناکام رہا۔

سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں شرجیل میمن نے کہا کہ سندھ کے کسان پانی کے سنگین بحران کا سامنا کر رہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ اور وزیر آبپاشی نے مسئلہ کئی بار وفاق کے سامنے اٹھایا۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ وزیر اعظم مداخلت کریں تاکہ سندھ کو پانی کا مناسب حصہ ملے۔

خیال رہے کہ سندھ کے بیراجوں پر پانی کی قلت میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے، 24 گھنٹے کے دوران گڈو بیراج پر 8 ہزار اور سکھر بیراج پر 3 ہزار کیوسک پانی کی کمی ریکارڈ کی گئی ۔

قومی خبریں سے مزید