وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے پنجاب میں سستے آٹے کی سپلائی مزید بہتر بنانے کا حکم دے دیا۔
حمزہ شہباز کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ سبسڈی کی پائی پائی عام آدمی تک پہنچنی چاہیے۔
انہوں نے مزید کہا کہ گندم اور آٹے کی اسمگلنگ روکنے کیلئے پنجاب کے خارجی راستوں کی کڑی نگرانی کی جائے۔
ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ پولیس اور متعلقہ ادارے اسمگلنگ روکنے کیلئے مؤثر اقدامات کریں۔
حمزہ شہباز نے کہا کہ مشکلات کا ادراک ہے، جلد گھی اور چینی کی قیمتوں میں کمی کریں گے۔
دوسری جانب اسلام آباد کے اکثر یوٹیلیٹی اسٹورز پر سستا آٹا دستیاب نہیں ہے، یوٹیلیٹی اسٹورز کی طرف سے پن کوڈ متعارف کرانے سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
صارفین کو شناختی کارڈ، موبائل فون نمبر درج کرانے کے باوجود پن کوڈ موصول نہیں ہورہا۔
خیال رہے کہ موبائل فون پر پن کوڈ آنے کے بعد ہی سستی اشیا خریدی جاسکتی ہیں۔