• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


ملک میں توانائی کا بحران شدت اختیار کر گیا، گرمی سے بجلی کی طلب ریکارڈ سطح پر جا پہنچی۔

ذرائع پاورڈویژن کے مطابق ملک میں بجلی کی طلب 28200 میگاواٹ ہوگئی، جبکہ رسد 21200 میگاواٹ کے لگ بھگ ہے۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ ملک میں بجلی کا شارٹ فال 7 ہزار میگاواٹ سے تجاوز کرگیا ہے۔

ملک کے مختلف علاقوں میں 10 سے 12 گھنٹوں کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ جاری ہے، زیادہ لائن لاسز والے علاقوں میں بجلی لوڈشیڈنگ کا دورانیہ زیادہ ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ تیل گیس کوئلےکی قلت کے باعث متعدد پلانٹس بند ہیں، لیسکو کا شارٹ فال 8 سو میگاواٹ ہوگیا ہے۔

لاہور میں ہر 2 گھنٹے بعد ایک گھنٹے کے لئے بجلی بند رہنے لگی ہے۔

قومی خبریں سے مزید