امریکا میں فائرنگ کے بڑھتے واقعات کے پیش نظر کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے ملک میں ہینڈ گن کی ملکیت پر پابندی لگا دی۔
کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے ہینڈ گن رکھنے پر پابندی کے لیے قانون متعارف کرانے کا اعلان کردیا ہے۔
انہوں نے کہا اسلحے کے استعمال اور پرتشدد واقعات میں اضافہ ہورہا ہے، اس پیچیدہ مسئلہ کا حل یہی ہے ہتھیار جتنے کم ہوں گے ہر شخص اتنا ہی محفوظ ہوگا۔
قانون منظور ہونے کی صورت میں کینیڈا میں کہیں بھی ہینڈ گن خریدنا، بیچنا، منتقل یا درآمد کرنا ممکن نہیں رہے گا، بل کو پارلیمنٹ سے منظور کرانا لازمی ہے۔
خیال رہے کہ کچھ روز قبل امریکی ریاست ٹیکساس کے اسکول میں فائرنگ کے نتیجے میں 19 کمسن بچے اور 2 ٹیچرز ہلاک ہوئے تھے۔