• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکا، اسکول میں فائرنگ، 19بچے، 2 ٹیچرز ہلاک

امریکی ریاست ٹیکساس کے اسکول میں فائرنگ کے نتیجے میں 19 کمسن بچے اور 2 ٹیچرز ہلاک ہوگئے۔

برطانوی میڈیا کے مطابق ملزم کی فائرنگ سے دو سیکیورٹی اہلکاروں سمیت 14 افراد زخمی ہوئے ہیں، جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق پولیس نے اسکول میں فائرنگ کرنے والے 18 سالہ نوجوان سیلواڈور راموس کو گولی مار کر ہلاک کردیا۔

غیرملکی میڈیا کا کہنا ہے کہ اسکول میں فائرنگ سے پہلے حملہ آور کا بارڈر پولیس سے فائرنگ کا تبادلہ بھی ہوا تھا۔

رپورٹس کے مطابق فائرنگ کے بعد 18برس کا حملہ آور اسکول میں چھپ گیا تھا۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید