• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی اور لاڑکانہ میں 1122 ایمبولنس سروس کا آغاز

فوٹو: سوشل میڈیا
فوٹو: سوشل میڈیا

سندھ حکومت کی جانب سے کراچی اور لاڑکانہ میں 1122 ایمبولنس کی سروس کا آغاز کردیا گیا۔

کراچی میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ اتنی اچھی سروس شروع کرنے پر سندھ حکومت کے شکرگزار ہیں، پاکستان پیپلز پارٹی کی لیڈر شپ نے اپنا وعدہ پورا کیا ہے۔

مرتضیٰ وہاب کا کہنا ہے کہ سندھ اسمبلی میں جو وعدہ کیا گیا وہ آج پورا کررہے ہیں، خوشی ہے کہ پچاس ایمبولینس کراچی پہنچ گئی ہیں۔


انہوں نے کہا کہ یہ ایمبولنس سروس آج سے ہی کام شروع کردے گی، 1122 پر فون کرنے پر ہماری ٹیم مکمل مدد فراہم کرے گی۔

ان کا مزیدکہنا تھا کہ فائر بریگیڈ کو بھی اس سروس سے لنک کرینگے، کسی بھی ایمرجنسی میں اس سروس کو استعمال کیا جاسکے گا۔

مرتضیٰ وہاب نےکہا کہ ہر مہینے 40 نئی ایمبولنسیں سروس میں شامل کریں گے،اسی طرح ہم کام کرتے رہیں گے تاکہ ملک اور صوبے کو بہترسے بہتر بناسکیں۔

ایڈمنسٹریٹر کراچی کا کہنا تھا کہ کراچی میں سندھ کے مزید پروجیکٹس بھی جلد مکمل ہوجائیں گے۔

قومی خبریں سے مزید