امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے عمران خان کی الزامات کی سیاست کی وجہ بتادی۔
لوئر دیر میں پریس کانفرنس کے دوران سراج الحق نے کہا کہ سابق وزیراعظم عمران خان جانتے ہیں کارکردگی دکھانے کے قابل نہیں، اس لیے صرف الزامات لگاتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ملک کی تینوں بڑی سیاسی جماعتوں کی وجہ سے ملک مہنگائی کی دلدل میں پھنس چکا، پی ڈی ایم حکومت گزشتہ حکومت کا تسلسل ہے۔
امیر جماعت اسلامی نے مزید کہا کہ عمران خان کارکردگی دکھانے کے قابل نہیں، اس لیے صرف الزامات لگاتے ہیں۔
اُن کا کہنا تھا کہ عدم اعتماد کے بعد عمران خان نے مجھے فون کیا کہ میرے خلاف سازش ہوئی، میں نے جواب دیا خط ہمیں بھیج دیں، 25 دن گزرنے کے باوجود خط نہیں ملا۔
سراج الحق نے یہ بھی کہا کہ تحریک عدم اعتماد میں ساتھ نہ دیا کیونکہ اسلامی نظام ان کا ٹارگٹ نہیں تھا، شہباز شریف کا گزشتہ بیانیہ آج کل عمران خان نے اپنالیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ لاپتہ افراد کے حوالے سے اسلام آباد ہائی کورٹ کا ایکشن قابل تعریف ہے۔