ہیومن رائٹس کمیشن آف پاکستان (ایچ آر سی پی) نے جبری گمشدگیوں سے متعلق اسلام آباد ہائی کورٹ کا فیصلہ خوش آئند قرار دے دیا۔
ایک بیان ایچ آر سی پی نے کہا کہ عدالت کا جبری گمشدگیوں پر سابقہ و موجودہ چیف ایگزیکٹوز کو جوابدہ ٹھہرانے کا فیصلہ انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔
بیان میں مزید کہا گیا کہ عدالتی حکم صحیح معنوں میں لاگو ہوا تو مجرموں کو جواب دہ ٹھہرانے میں مدد ملے گی، سیکیورٹی ایجنسیوں کا دائرہ اختیار بھی واضح کرنا چاہیے۔
ایچ آر سی پی نے کہا کہ جبری گمشدگیوں سے متعلق کمیٹی کا قیام مثبت پیشرفت ہے، جبری گمشدگیوں سے متعلق قانون میں نئی روح پھونکی جائے۔